ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: ہلیال کی لڑکی اُلال میں لاپتہ :انسانی اسمگلنگ کا شبہ

منگلورو: ہلیال کی لڑکی اُلال میں لاپتہ :انسانی اسمگلنگ کا شبہ

Fri, 17 Mar 2017 20:39:37    S.O. News Service

منگلورو/ہلیال:17/مارچ    (ایس او نیوز)  ہلیال تعلقہ رائے پٹن  کی ایک لڑکی کی تلاش میں اس کے رشتہ دار اُلال پولس تھانہ پہنچ کر گم شدہ لڑکی کا پتہ لگانے میں پولس کے  تعاون کی درخواست کی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گم شدہ لڑکی ہلیال کے رائے پٹن سے اُلا ل کی ایک فش مل میں مزدور ی کے لئے آئی تھی ، لیکن گذشتہ کچھ روز سے اس سے کوئی تعلق نہیں ہورہا ہے، جس سے پریشان اُس کے سرپرستوں نے پولس سے تعاون مانگا ہے۔

شکایت میں رشتہ داروں نے کہاہے کہ ہلیال تعلقہ رائے پٹن کے  سدی طبقہ سے تعلق رکھنے والی بابو چیمانو بجاری کی 20سالہ بیٹی دونڈی بائی لاپتہ ہوگئی ہے۔ دونڈی بائی قریب 8ماہ پہلے اُلال کے کوئیکو فش مل میں مزدوری کے لئے پہنچی تھی ۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ یلاپور کی سنیتا ڈُولو بچکلے نے دونڈی بائی کو فش مل میں کام دلوانے کے لئے اُلال لے آئی تھی۔

سدی طبقہ ہولی تہوار بڑی دھوم دھام اور عقیدت سے مناتاہے، لیکن گذشتہ 13مارچ کو شہر میں ہولی منائی گئی لیکن دونڈی بائی اس موقع پر نہیں آئی ۔ گھروالے دونڈی بائی ہولی کے موقع پر نہیں آنے اور کوئی  فون  کے ذریعے اطلاع نہیں دینے کی وجہ سے پریشان ہوکر دونڈی بائی سے موبائیل پر رابطہ کیا تو فون ریسوؤ نہیں ہورہاتھا۔ اس کے بعد گھروالوں نے دونڈی کو کام کے سلسلے میں اُلال لے آنے والی سنیتا کو فون کیاتو اُس نے بھی ریسوؤ نہیں کیا ، اب گھر والوں نے سیدھے پولس تھانے کا رخ کرتے ہوئے ہلیال پولس تھانے میں شکایت در ج کی ، وہاں  پولس اہلکاروں  کی دی گئی  صلاح  کے مطابق  اُلال پہنچ کر گم شدگی کا کیس فائل کرنے کی بات رشتہ داروں نے بتائی ۔اسی دوران دونڈی بائی نے اپنے بھائی کے سیل فون کو مسیج روانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو ڈھونڈنے کی کوشش نہ  کریں ، متعلقہ موبائیل پیغام گھروالوں کو مزید پریشانی میں مبتلاکیا ہواہے۔

کائیکو فش مل کی ایجنٹ  سنیتا نے بھی کال ریسوؤ نہیں کئے جانے سے شک کی سوئی اس کی طرف گھومتی نظر آرہی ہے ، کیونکہ سنیتا نے ہی دونڈی بائی کو کام کے لئے اُلال لے آئی تھی ۔ دونڈی بائی کی بالکل قریبی کی مانیں تو دونڈی بائی کے لاپتہ ہونے میں سنیتا کا ہاتھ ہے۔ سدی طبقہ کی ترقی اور فلاح وبہبودی کے لئے کام کرنےو الے سماجی کارکن میانیول سدی نے بھی شک جتایا ہے کہ ہوسکتاہے سنیتا ایسی کئی لڑکیوں کو کام کا وعدہ کرکے اترکنڑا سے دکشن کنڑا لے آکر انہیں کسی گینگ وغیرہ کے ہاتھوں بیچ دیا ہو۔


Share: